Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ پنجاب کا اہم اجلاس، پارٹی قیادت پر اعتماد کی قرارداد منظور

شائع 11 جنوری 2020 01:49pm

مسلم لیگ ن پنجاب کا اہم اجلاس ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکریڑریٹ میں رانا ثناللہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں تنظیم سازی پر غور اور پارٹی قیادت پر اعتماد کی قرارداد منظور کی گئی۔

 اجلاس کے بعد پارٹی کے سیکریٹری جنرل اویس لغاری نے میڈیا کو بتایا کہ آج کے اجلاس میں نوازشریف شہبازشریف کی سیاسی جدوجہد و قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اور رانا ثنااللہ کے خلاف کارروائیوں پر اعلی سطح کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرنے کی قرار دادیں پیش کی گئی۔

اس کے علاوہ ن لیگ کے تمام سیاسی اسیروں فواد حسن فواد اور احد چیمہ سمیت بیوروکریٹس پر جھوٹی گواہیاں کیلئے دباؤ ڈالنے کے خلاف مذمت کی قرار داد بھی پیش کی گئی۔

 اویس لغاری نے بتایا کہ پارٹی کی تنظیم سازی شروع کر دی گئی ہے۔ ایک ماہ میں ڈویژنل سطح پر تنظیمیں مکمل اور ڈسٹرکٹ و صوبائی سطح پر پارٹی کومنظم کیا جائے گا۔ ڈویژنل سطح پر کنونشنز بھی منعقد کیے جائیں گے۔