Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

مشرفی مرتضی دورہ پاکستان کے حق میں بول پڑے

شائع 11 جنوری 2020 12:23pm

ڈھاکا: بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان مشرفی مرتضی دورہ پاکستان کے حق میں بول پڑے۔

مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹیم سلیکشن کیلئے دستیاب ہوتے تو پاکستان ضرور جاتے لیکن اہلخانہ سے ضرور مشورہ کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے کہنے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ جو ابھی دورہ نہیں کرنا چاہتے وہ غلط ہیں، کھلاڑیوں کی نجی زندگی کرکٹ سے کہیں زیادہ بڑی چیز ہے۔

اس سے قبل بنگلادیشی ہیڈ کوچ رسل ڈومینگو بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ میں پاکستان جانے کیلئے تیار ہوں۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے میں تاحال ہچکچاہٹ کا شکار ہے لیکن ہیڈ کوچ رسل ڈومینگو نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان جانے کیلئے تیار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بنگلادیشی بورڈ فیصلہ کرتا ہے تو وہاں جانے سے منع نہیں کروں گا، بلکہ ٹیم کے ساتھ جاؤں گا۔