Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

نکاح کی ویڈیو پر تنقید کرنے والے شخص کو یاسر حسین کا کرارا جواب

شائع 10 جنوری 2020 05:27pm

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے گزشتہ دنوں اپنے نکاح کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس پر ایک خاتون صارف نے انہیں ٹرول کرنے کی کوشش کی تاہم یاسر حسین نے ایسا کرار جواب دیا کہ اس سوشل میڈیا صارف کی بولتی بند ہوگئی۔

 

View this post on Instagram

 

Mubarak ho video by @shafqee

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131) on

یاسر حسین کی جانب سے شیئر کی گئی نکاح کی ویڈیو پر ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'بھائی کتنی بار اپلوڈ کرو گے یہ ویڈیو، ابھی تک نکاح کے صدمے میں ہو کیا'۔

یاسر حسین نے اس کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ 'تم سے تھوڑی ہوا ہے جو صدمے میں رہوں گا، میں تو خوشی سے لگارہا ہوں'۔