Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی انڈرنائنٹین ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کیلئے جنوبی افریقہ روانہ

شائع 10 جنوری 2020 04:05pm

لاہور: آئی سی سی انڈرنائنٹین کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی انڈرنائنٹین لاہورسے جنوبی افریقہ روانہ ہوگئی، کوچ اعجازاحمد اورکھلاڑی میگا ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئےپرعزم ہیں۔

آئی سی سی انڈرنائنٹین ورلڈ کپ میں شرکت کیلئےقومی جونئیرٹیم نےجنوبی افریقہ کیلئےاڑان بھرلی، قومی اسکواڈ روحیل نذیرکی قیادت میں لاہورسے جوہانسبرگ روانہ ہوا۔

ہیڈ کوچ اعجازاحمد کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کیلئےکھلاڑیوں کوسخت ٹریننگ کرائی ہے، امید ہےٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

کرکٹرزنےکہا کہ سینئیرکھلاڑیوں اورکوچزنےٹیم کومفید مشورےدئیےہیں جن پرعمل کریں گے۔

انڈرنائنٹین ورلڈ کپ سترہ جنوری سےنوفروری تک کھیلا جائےگا،گروپ سی میں موجود قومی ٹیم اپنی مہم کا آغازانیس جنوری کواسکاٹ لینڈ کیخلاف میچ سےکرے گی۔