Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

آؤٹ یا ناٹ آؤٹ؟ امپائر کے فیصلے پر نئی بحث چھڑ گئی

شائع 10 جنوری 2020 03:47pm

بگ بیش لیگ میں میٹ رینشاء کی باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کرنے پربحث چھڑ گئی۔

باؤنڈری پر کیچ پکڑتے ہوئے رینشاء توازن برقرار نہ رکھ سکے، ہوا میں اچھل کر گیند کو گراؤنڈ میں واپس پھینکا تو ٹام بینٹن نے کیچ پکڑلیا۔

تھرڈ امپائر نے پہلے ناٹ آؤٹ قراردیا پھر قوانین پڑھ کرفیصلہ تبدیل کردیا۔

امپائر کے اس فیصلے پر کرکٹ شائقین اور سوشل میڈیا صارفین مختلف قسم کے تبصرے کررہے ہیں۔