Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ملکہ برطانیہ ، ہیری سے ناخوش

اپ ڈیٹ 10 جنوری 2020 03:28pm

ہیری اور میگن مرکل  کے شاہی خاندان کے سینیئر فرد کی حیثیت سے دستبرداری کے اعلان پر ملکہ برطانیہ بھی ناخوش ہیں۔

مادام تساؤمیوزیم سے دونوں کے مجسمے شاہی خاندان کے ساتھ سے ہٹادیئے گئے۔

 شہزادہ ہیرہ اور میگن کے شاہی خاندان   کے سینئر فرد کی حیثیت سے دستبرداری کے اعلان سے ہلچل مچی ہوئی ہے۔  ملکہ برطانیہ بھی ناخوش ہیں۔

 ساتھ ہی پوتے کو فون کرکے کرسمس کا پلان پوچھ لیا۔  لندن کے معروف مادام تساؤ میوزیم سے شاہی جوڑے  کے مجسمے شاہی خاندان کے مجسموں کے پاس سے ہٹا دیے گئے۔

 میوزیم حکام بھی شاہی جوڑے کے اعلان پر حیرت زدہ ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ سالانہ پچاس لاکھ  پاؤنڈز شہزادہ ہیری اور اُن کے بھائی شہزادہ ولیم کودیتی ہیں،۔

شہزادہ چارلس بھی اپنے  کو سالانہ لاکھوں پاؤنڈز ادا کرتے ہیں البتہ علیحدگی کے بعد پرنس ہیری کو اب یہ رقم یا دیگر سہولیات میسر نہیں ہوں گی۔

ماہرین کہتے ہیں کہ جوڑاسب سے زیادہ کمانے والی مشہور شخصیت بن سکتا ہے۔