Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبوضہ کشمیر: عالمی دباو، انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا حکم

شائع 10 جنوری 2020 02:42pm

بھارتی سپریم کورٹ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا فیصلہ دینے پر مجبور ہوگئی۔

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن  پر دائر مختلف سماعتوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا،بھارتی سپریم کورٹ نے حکم دیا  کہ اںٹرنیٹ سروس کی بحالی عوام کابنیادی حق ہے۔ سروس  فوری بحال کی جائے۔

عالمی دباؤ یا اندرونی انتشار سے بچنے کی کوشش، بھارتی عدالت وادی میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا حکم دینے  پر مجبور ہوگئی۔

سپریم کورٹ نے احکامات دیئے ہیں کہ مقبوضہ وادی میں اںٹرنیٹ سروس بحال کی جائے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اںٹرنیٹ سروس کی بحالی عوام کابنیادی حق ہے۔