Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر ڈیڈلاک  ختم

شائع 10 جنوری 2020 02:39pm

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملہ پر ڈیڈلاک ختم ہوگیا ۔

حکومت اور اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کیلیے پہلے سے دیے گئے اپنے اپنے نام واپس لے لیے ۔

اگلے ہفتے چیف الیکشن کمشنر و اراکین کی تقرری کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس متوقع ہے ۔ جس میں نئے نام پیش کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کےلیے نئے آٹھ ناموں کی ابتدائی فہرست بنا لی، اسی طرح سے اپوزیشن بھی نئے ناموں کی فہرست کیلیے آپس میں رابطے کر رہی ہے۔

حکومت نے 8 نئے ناموں کی فہرست ترتیب دے دی۔