Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

رانا ثناء اللہ نے بے گناہی ثابت کرنے کیلئے قرآن اٹھالیا

اپ ڈیٹ 10 جنوری 2020 03:09pm

مسلم لیگ نون کے رہنمارانا ثناء اللہ نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں قرآن پاک اٹھا لیا۔

رانا ثنا نے تحقیقات کیلیے جوڈیشل فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا اور کہا۔ پچیس سال میں اگر ان کا کبھی کسی منشیات فروش سے تعلق رہا ہو یا انھوں نے کبھی کسی کی سفارش کی ہو تو ان پر اللہ کا قہر نازل ہو۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ  لیکن اگر کسی نے اُن کے خلاف جھوٹ بولا تو پھر جھوٹ بولنے والوں پر ذلت و رسوائی کا عذاب نازل ہو۔

 رانا ثنا نے بے گناہی ثابت   کرنے کے لیے قرآن اٹھالیا۔