Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم عمران خان نے اضاخیل ڈرائی پورٹ کا افتتاح کردیا

اپ ڈیٹ 10 جنوری 2020 06:31pm
فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے اضاخیل ڈرائی پورٹ نوشہرہ کا افتتاح کردیا ۔ پورٹ کے آغاز سے پاکستان ریلوے آئندہ پانچ سے چھ برس میں سالانہ خسارے پر قابو پانے میں کامیاب ہوسکے گا۔

اضاخیل ڈرائی پورٹ نوشہرہ کا شاندار آغاز ہوگیا۔ اٹھائیس ایکڑ پر محیط ڈرائی پورٹ کو صرف ایک سال کے مختصر عرصے میں پانچ سو سات ملین کی لاگت سے تیار کیا گیا۔

اضاخیل ڈرائی پورٹ اور سی پیک کے تحت پشاور سے کراچی تک اٹھارہ سو باہتر کلومیٹر طویل ٹریک کے قیام سے پاکستان ریلویز مال برداری کے ضمن  میں مارکیٹ کا بیس فیصد شیئر حاصل کرنے کے  قابل ہوجائے گا آئندہ پانچ سے چھ برس میں سالانہ خسارہ قابو پانے میں مدد ملے گی۔

اضا خیل ڈرائی پورٹ پر لوڈنگ اور اَن لوڈنگ کی جدید سہولیات دستیاب ہیں ۔ اب کراچی پورٹ سے فریٹ کی ملک میں نقل وحمل اور پھر اس  سامان کی افغانستان کو براستہ سڑک منتقلی کی جاسکے گی۔

ڈرائی پورٹ کو پشاور سے اضاخیل نوشہر منتقل کرنے کا یہ منصوبہ دوہزار چھ میں تیار کیا گیا تھا۔