Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں دھماکا، ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 14 افراد شہید

اپ ڈیٹ 10 جنوری 2020 04:56pm

 

کوئٹہ :کوئٹہ دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت  14 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ بھی شہید ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال اور بولان میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکا کوئٹہ میں اسحاق آباد  کے ایک مدرسے کی مسجد میں ہوا۔ دھماکا جس وقت ہوا اس وقت نماز مغرب ادا کی جارہی تھی، امان اللہ ٹریننگ کالج سریاب روڈ میں تعینات تھے۔

مختلف تھانوں سمیت دفاتر میں فرائض انجام دے چکے ہیں، یکم دسمبر 1988میں بطور اے ایس آئی پولیس کریئر کا آغاز کیا۔

پانچ اکتوبر2012کو ڈی ایس پی کے عہدے پرترقی پائی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے سیٹلائٹ ٹاؤن دھماکےکی مذمت کی ہے اور واقعےکی رپورٹ طلب کرلی،وزیراعلیٰ  نے قیمتی جانوں کےضیاع پردکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ  دہشتگردشہراورصوبےکاامن خراب کرناچاہتےہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ دیرپاامن کے قیام کوہرصورت یقینی بنایاجائےگا، شہریوں کونشانہ بنانےوالوں کوکٹہرےمیں لایاجائےگا۔

وزیراعلیٰ نے مزید احکامات دیئے کہ  شہرمیں سیکیورٹی کےاقدامات کوسخت بنایاجائے، تاکہ دہشتگردوں کودوبارہ سےسراٹھانےکاموقع نہ دیاجائے۔

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افرادکی مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کی دعا بھی کی۔

امان اللہ ٹریننگ کالج سریاب روڈ میں تعینات تھے، وہ مختلف تھانوں سمیت دفاتر میں فرائض انجام دے چکے ہیں، امان اللہ نے یکم دسمبر 1988 میں بطور اے ایس آئی پولیس کریئر کا آغاز کیا اور 5 اکتوبر 2012 کو ڈی ایس پی کے عہدے پرترقی پائی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سیٹلائٹ ٹاؤن دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعےکی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ نے اقیمتی جانوں کےضیاع پردکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردشہراورصوبےکاامن خراب کرناچاہتےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیرپاامن کے قیام کوہرصورت یقینی بنایاجائےگا، شہریوں کونشانہ بنانےوالوں کوکٹہرےمیں لایاجائےگا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہرمیں سیکیورٹی کےاقدامات کوسخت بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کودوبارہ سےسراٹھانےکاموقع نہ دیاجائے۔

انہوں نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں اور سیکریٹری صحت کو معاملےکی خودنگرانی کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

وزیراعلیٰ جام کمال نے جاں بحق افراد کےلواحقین سےتعزیت اورہمدردی کااظہار کرتے ہوئے جاں بحق افرادکی مغفرت،زخمیوں کی صحتیابی کی دعا۔