Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرفراز احمد ہی میرا کپتان رہے گا، فاسٹ بولر حسن علی

اپ ڈیٹ 10 جنوری 2020 04:07pm

فاسٹ بولر حسن علی کو سابق کپتان سرفراز احمد کی یاد آنے لگی۔ سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کپتان سرفراز احمد ہی میرا کپتان رہے گا۔

بولرز اور فیلڈرز پر چلاتا تھا، انہیں گلے بھی لگاتا تھا، وکٹوں کے پیچھے دعائیں بھی مانگتا تھا، ہارے ہوئے میچز جتواتا تھا، ایسا تھا ہمارا کپتان۔

فاسٹ بولر حسن علی کو سرفراز احمد کی کمی محسوس ہونے لگی، انسٹاگرام پر جذباتی پوسٹ شیئر کردی۔

فاسٹ بولر نے سابق کپتان سرفراز احمد کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ سرفراز احمد ہی میرا کپتان رہے گا۔

سنہ 2018 کے دورہ نیوزی لینڈ میں سرفراز اور حسن کے جھگڑے کی خبریں بھی آئی تھیں۔