Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: کیبل نیٹ کا جھانسا،50 وارداتیں، چور گرفتار

شائع 09 جنوری 2020 05:58pm

کراچی میں کیبل نیٹ کی شکایت کا جھانسہ دے گھروں گھروں داخل ہوکر چوریاں کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم کو سی سی ٹی وی کی مدد سے صدر پولیس نے گرفتار کیا۔ ملزم عمیر نے گرفتاری سے بچنے کے لئے ہوشیاری دیکھائی جو کام نہ آئی۔

ملزم نے بھاگنے کوشش کی،  زمین پر گرا اور زخمی ہوگیا۔ ملزم کیبل نیٹ شکایت کا جھانسہ دیتا اور چیک کرنے کے بہانے گھر میں داخل ہوتا۔

ملزم گھر کے مکینوں کو مختلف کاموں میں مصروف کرتا اور قیمتی سامان چوری کرلتا تھا۔

ملزم نے ابتدائی تفتیش میں 50 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اوراہم انکشافات متوقع ہیں۔