Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اب دنیا کے محفوظ ترین ملکوں میں سے ایک ہے، کرس گیل

شائع 09 جنوری 2020 07:04pm

ویسٹ انڈیز کے عالمی شہرت یافتہ مایہ ناز بلے باز کرس گیل کا کہنا ہے کہ پاکستان اب محفوظ ترین ملکوں میں سے ایک ہے، بنگلادیشی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیئے۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورہ پاکستان کے باوجود بنگلادیشی بورڈ تاحال ٹیم بھیجنے کے حوالے سے شش و پنج کا شکار ہے تاہم کرس گیل نے پاکستان کو اب محفوظ ترین ملکوں میں سے ایک قرار دے دیا۔

یونیورس باس کے نام سے مشہور ویسٹ انڈین بلے باز کا کہنا تھا کہ پاکستان اب محفوظ ترین ملکوں میں سے ایک ہے جہاں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کا انعقاد کیا جا سکتا ہے اور کسی بھی ٹیم کو صدارتی لیول کی سیکیورٹی دینے کا مطلب ہے کہ آپ محفوظ ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیشی بورڈ کو رواں ماہ 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے مگر اُن کی جانب سے سیکیورٹی کو بہانہ بناکر ٹال مٹول کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے دورہ کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے کیلئے پی سی بی سے مزید کچھ روز کا وقت مانگ لیا ہے۔