Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

مجھے 19 سال کی عمر میں بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، لیڈی گاگا

شائع 09 جنوری 2020 05:26pm

معروف امریکی پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 19 سال کی عمر میں بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں پاپ گلوکارہ نے بتایا کہ انہیں 19 سال کی عمر میں متعدد مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کی وجہ سے وہ ذہنی تناؤ اور پریشانی کا شکار رہیں۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے ذہنی صحت سے متعلق معاملات پر کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کیریئر کی ابتدا میں اس مسئلے کا شکار رہیں کیونکہ ان کے ساتھ بار بار زیادتی کی گئی۔

انہوں نے پہلی مرتبہ نومبر 2018 میں اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں پہلے ہی زیادتی کے معاملے پر بولنا چاہیئے تھا تاہم وہ ایسا نہیں کرسکی تھیں۔

انٹرویو کے دوران 32 سالہ گلوکارہ نے کہا کہ بار بار ریپ کئے جانے کی وجہ سے ان کے ذہن پر منفی اور برے اثرات مرتب ہوئے تھے۔

اپنی گفتگو کے دوران پاپ گلوکارہ آبدیدہ ہوگئیں، انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد وہ جلد ہی معروف گلوکارہ بن گئیں اور امریکا سے نکل کر دنیا کے دوسرے ممالک کا دورہ کیا جس کی وجہ سے ان کی ذہنی الجھن کم ہوئی۔