Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانوی شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن شاہی خاندان کی رکنیت سے دستبردار

شائع 09 جنوری 2020 07:18pm

برطانوی شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

دونوں نے شاہی خاندان کی رکنیت سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ۔ شہزادہ ہیری اور میگھن معاشی طور پر خود مختار ہونا چاہتے ہیں۔

وہ برطانیہ کے ساتھ ساتھ شمالی امریکا میں زندگی بسر کریں گے۔ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے بیان کے مطابق اس دوران وہ ملکہ برطانیہ، دولت مشترکہ اور اپنے بڑوں کے لیے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن معاشی طور پر خود مختار ہونا چاہتے ہیں۔