Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

 مقبوضہ کشمیرکے مشروط دورے کی بھارتی اجازت، یورپی یونین کاانکار

شائع 09 جنوری 2020 03:50pm

امریکا سمیت سترہ مندوبین نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا۔ تاہم اس دورے میں یورپین یونین کا وفد شامل نہیں تھا۔

اپنے دورے کے دوران کشمیر میں کرفیو برقرار تھا۔ وفد نے نہ کسی کشمیری رہنما سے ملاقات کی اور نہ کشمیریوں کی مشکلات جاننے کی کوشش کی۔

بھارت کی جانب سے یورپی یونین کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی دعوت دی گئی تھی۔

تاہم یورپین یونین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دورے کے دوران کشمیریوں سے اپنی مرضی کے مطابق ملاقات کریں گے۔

بھارت نے ایسا کرنے سے انکار کیا جس پر یورپین یونین نے دورے سے انکار کردیا۔