Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا ایران سے مذاکرات کیلئے آمادہ

شائع 09 جنوری 2020 03:44pm

مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال بہتر ہونے لگی۔ امریکا بغیر کسی شرط کے ایران سے مذاکرات کیلئے تیار ہوگیا۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کیلی کرافٹ نے سلامتی کونسل کوخط لکھا۔ جس میں جنرل قاسم سلیمانی پرحملہ درست اقدام قراردیا۔ شق اکیاون کے تحت ایران نے بھی اقوام متحدہ میں جواب پیش کردیا۔

ایرانی سفیر ماجد تخت روانچی نے لکھا ایران نہ کشیدگی میں اضافہ چاہتا ہے نہ ہی جنگ۔ اپنے دفاع کی خاطر عراق میں امریکی اڈے کو نشانہ بنا کر خاطرہ خواہ جواب دیا گیا۔