Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل کے پانچویں سیزن میں پشاور زلمی کا کپتان کون ہوگا؟

اپ ڈیٹ 24 جنوری 2020 11:25am

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن میں لیگ کی سب سے معروف فرینچائز پشاور زلمی کا کپتان کون ہوگا؟ آج نیوز کے صحافی کے سوال پر جاوید آفریدی نے جواب دیتے ہوئے تجسس پیدا کردیا۔

ایک تقریب میں جب چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی سے سوال کیا گیا کہ پی ایس ایل 2020 میں پشاور زلمی کی قیادت کون کرے گا تو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بات کو سرپرائز ہی رہنے دیں۔

 

آج نیوز کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان کا اعلان کٹ لانچنگ سرمنی میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں پشاور کی کپتانی شاہد آفریدی جبکہ دوسرے، تیسرے اور چوتھے سیزن میں ویسٹ انڈین ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے کی تھی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ پشاور زلمی ڈیرن سیمی کو ہی کپتان برقرار رکھتی ہے یا کسی اور کھلاڑی کو موقع دیا جائے گا۔