آرڈیننس پر حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کامیاب
نوآرڈیننس کے حوالے سے حکومت اوراپوزیشن کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ، تین آرڈیننس منظور تصور، چارآرڈیننس ایوان میں جبکہ دوترامیم کیلئے قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنے کا فارمولا طے پا گیا۔ رانا ثناء اللہ نے بتایاکہ نیب آرڈیننس پربات نہیں بلکہ متفقہ قانون سازی کے معاملات پر اتفاق ہوا ۔
اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکی زیرصدارت حکومت اوراپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں اعظم سواتی،اسد عمر، راجہ پرویزاشرف ، نوید قمر،ایاز صادق،رانا ثناءاللہ اوررانا تنویرنے شرکت کی ، اجلاس میں متفقہ قانون سازی کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔ مشاورتی اجلاس میں حکومت کی جانب سے نوآرڈیننس کے معاملے پربحث کی گئی ۔
حکومت اوراپوزیشن نے9 آرڈینس کے حوالے سے فارمولا طے پاگیا ، جس کے مطابق تین آرڈیننس منظورتصورہوںگے۔ 4 آرڈیننس دوبارہ ایوان سے پیش کیے جائینگے جبکہ دوآرڈیننس قائمہ کمیٹی کے سپرد کیے جائینگے ۔
رانا ثناء اللہ نے بتایاکہ حکومت اوراپوزیشن کی مشاورت میں نیب آرڈیننس پربات نہیں بلکہ متفقہ قانون سازی کے معاملات پراتفاق کیا گیا ۔
نیب کے حوالے سےسوال پررانا ثناء اللہ نےطنزاً کہاکہ اسٹریلیا کی جائیداد کے کاغذات دیئے جائیں تاکہ وہ اسے اپنے نام کروا لیں ۔
Comments are closed on this story.