Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ای سی پی : بلاول بھٹو کو طلب کرلیا گیا

شائع 09 جنوری 2020 02:40pm

 

چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے گوشواروں میں تضاد کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کو 14 جنوری کو طلب کرلیا ۔

 ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کےتحت کارروائی شروع کردی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کو 14 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹوزرداری کونوٹس جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کے نوٹس کے مطابق بلاول بھٹو 14 جنوری کوذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بلاول بھٹو کے گوشواروں میں تضاد پرطلب کیا گیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو متعدد مرتبہ گوشواروں میں تضاد دورکرنے کا موقعہ فراہم کیا گیا جبکہ بلاول بھٹو کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر بھی اعتراض اٹھایا گیا تھا ۔