Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: سیف سیٹیز کے متعدد کیمرے بند

شائع 09 جنوری 2020 02:35pm

لاہور میں سیف سیٹیز کے متعدد کیمرے بند ہو گئے، حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز کی عدم دستیابی کی باعث چائنیز کمپنی کے مرمت کا کام روک دیا ہے۔

 شہر لاہور کی سیکیورٹی خطرے میں، سیف سیٹیز کے متعدد کیمرے بند ہو گئے۔

 شہر لاہور میں نصب 8 ہزار کیمروں میں سے 3 ہزار کیمرے بند ہو گئے ہیں، چیف آپریٹنگ افیسر پنجاب سیف سیٹیز اتھارٹی ناصر اکبر کے مطابق فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے چائینیز کمپنی نے مرمتی کام روک دیا ہے، چائینیز کمپنی کے ساتھ معاہدہ میں فنڈز کے اضافہ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 سی او او ناصر اکبر کے مطابق متعلقہ حکام کو بند کیمروں سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے، مین شاہراہوں پر کیمروں کے بند ہونے سے شہر لاہور میں سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔