Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

میرے بیان کا مذاق بنایا گیا،شوکت یوسف زئی کا شکوہ

شائع 09 جنوری 2020 02:32pm

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ آٹے سے متعلق میرے بیان کو مذاق بنایاگیا لیکن ڈاکٹرز بھی کہتے ہیں کہ لال آٹا صحت کیلئے اچھا ہے۔

 شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں تین قسم کا آٹا دستیاب ہے،لال آٹا سستا ہے اور صحت کے لیے بھی مفید ہے،ڈاکٹرز بھی کہتے ہیں لیکن میری بات کا مذاق بنایا گیا۔

سرکاری محکموں کی ایک سالہ کارکردگی کے بارے میں بتاتے ہوئے وزیر اطلاعات کہتے ہیں کہ ای آفس کے ذریعے محکموں کو پیپر لیس کر رہے ہیں،جے ڈیز اور کے پی آیز کو مرتب کیا جسکے ذریعے سرکاری ملازمین کی کارکردگی جانچا جائے گا  جبکہ اقلیتی کوٹہ تین سے بڑھا کر پانچ فی صد کر دیا گیا۔

شوکت یوسف زئی کا مزید کہنا تھا کہ لوکل آٹے کی ڈیمانڈ بھی نہیں بڑھی تو پھر مارکیٹ میں مصنوعی قلت کیوں بنائی گئی۔آج ذمہ داروں کے ساتھ میٹنگ ہے، جسکے بعد ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کمیٹیاں بناکر کاروائی کریں گے۔