Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

دورہ نہ کرنے کے متوقع نتائج پر غور کررہے ہیں، صدر بی سی بی

اپ ڈیٹ 09 جنوری 2020 01:43pm

بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی یا نہیں، بنگلادیش کرکٹ بورڈ فیصلہ اگلے ہفتے کرے گا۔ بورڈ کے صدر نظم الحسن کہتے ہیں دورہ نہ کرنے پر آنے والے نتائج پر غور کررہے ہیں۔

دورہ پاکستان، ہاں یا ناں! بنگلادیش سسپنس کا خاتمہ آئندہ ہفتے کرے گا۔ پی سی بی نے بنگلادیش کو 2 ٹیسٹ پہلے کھیلنے کی تجویز دے دی جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز بعد میں کھیلے جائیں گے۔

غیر ملکی خبرر ساں ادارے کے مطابق پی سی بی کی جانب سے صرف 2 ٹیسٹ کھیلنے کی تجویز ملنے کے بعد بی سی بی کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روز ڈھاکہ میں ہوا۔

بی سی بی کے صدر نظم الحسن کا کہنا تھا کہ دورہ نہ کرنے کے متوقع نتائج پر غور کرنا ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز سے پریشان نہیں لیکن ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے حوالے سے واضح نہیں ہیں۔

نظم الحسن نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کے مقابلے میں ایک ٹیسٹ کھیلنے میں زیادہ وقت لگتا ہے، کھلاڑی زیادہ عرصہ پاکستان میں قیام نہیں کرنا چاہتے، سینئر بیٹسمین مشفق الرحیم پاکستان جانے میں دلچسپی نہیں رکھتے جبکہ دیگر کھلاڑی بھی مختصر دورہ کرنا چاہتے ہیں۔