Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کی نمایاں کمی

اپ ڈیٹ 09 جنوری 2020 02:10pm
کاروبار

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے قیمت 90 ہزار 400 روپے فی تولہ پر آگئی ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2600 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2228 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا اب 90 ہزار 400 روپے جبکہ 10 گرام سونا 77 ہزار 503 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1548 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔

-8 جنوری 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے قیمت 93 ہزار روپے فی تولہ پر پہنچ گئی تھی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 770 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 93 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا 79 ہزار 731 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

-7 جنوری 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا 92 ہزار 100 روپے کا ہوگیا تھا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 114 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا 92 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونا 78 ہزار 961 روپے کا ہوگیا تھا۔