مقبوضہ کشمیر: مودی سرکار کا اوچھا ہتھکنڈا، واٹس ایپ کی نگرانی شروع
مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار نے واٹس ایپ گروپس کی نگرانی بھی شروع کردی ۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاون جاری ہے اور اب لداخ میں انتظامیہ نے واٹس ایپ کے گروپس کے ایڈمنسٹریٹرز کو احکامات جاری کیے ہیں کہ و خود کو مقامی پولیس اسٹیشن میں رجسٹر کراوئیں۔
ان ایڈمنسٹریٹرز کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ اپنی پاسپورٹ سائز کی تصویر اور دیگر تفصیلات فوری جمع کروائیں ۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اشتعال انگیزی کیلئے استعمال ہورہا ہے اور اسکے ذریعے ایسی ویڈیوز اور تصاویر پھیلائی جارہی ہیں جس سے شہریوں میں خوف وہراس اور نفرت کے جذبات بھڑک رہے ہیں ۔
بعدازاں ایک اور بیان میں کارگل میں انتظامیہ نے واٹس ایپ گروپس کے ایڈ منسٹریٹرز کو فوری طور پر خود کو تھانے میں رجسٹر کروانے کے احکامات دیئے ہیں۔
Comments are closed on this story.