Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی وزیر دفاع کا آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو ٹیلی فون

شائع 08 جنوری 2020 03:38pm

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ہے ۔ بات چیت میں  مشرق وسطی میں حالیہ صورحال پر بات چیت کی گئی ہے، اس موقعے پر امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا کوئی تنازعہ نہیں چاہتا لیکن ضرورت پڑنے پر پوری طاقت سے جواب دے گا۔

بات چیت میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں تناو میں کمی کا خواہاں ہے اور امن کیلئے لئے جانیوالے تمام اقدامات کی حمایت کرے گا ۔ آرمی چیف نے بات چیت میں فریقین پر زور دیا کہ وہ سفارتی راستے کیلئے اشتعال انگیز بیانات دینے سے گریز کریں کیونکہ خطے میں امن لانے کیلئے دہشت گردی کیخلاف کافی جنگ کرچکے ہیں۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان مثبت کردار ادا کرتا رہے گا تاکہ افغان مفاہمتی عمل پٹڑی سے نہ اترسکے اور خطہ نئے تنازعات کے بجائے انکے حل کی طرف جائے۔