Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا: آڈٹ رپورٹ میں 25 ارب رقم کی بےضابطگیوں کا انکشاف

شائع 08 جنوری 2020 03:15pm

خیبرپختونخوا کی گذشتہ حکومت کی آڈٹ رپورٹ میں  25 ارب کی رقم کی بےقائدگیوں اور غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔گرم و سرد الاؤنس کی مد میں ایک ارب 89 کروڑ کی مشکوک رقم کی ادائیگی سامنے آگئی۔.

 آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے خیبرپختونخوا حکومت کی 2016-17 کی آڈٹ رپورٹ جاری کردی۔482 ارب 46 کروڑ کے اخراجات میں 40 ارب 31 کروڑ 90 لاکھ روپے کے اخراجات کا آڈٹ کیا گیا۔جسمیں 25 ارب کی رقم کی بےقائدگیوں اور غلط استعمال کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے رقم کی ریکوری کی ہدایت جاری کر دیں۔گرم و سرد الاؤنس کی مد میں ایک ارب 89 کروڑ کی مشکوک رقم کی ادائیگی ،تین ٹھیکوں میں 5 کروڑ کی خردبرد،29 ٹھیکوں میں ایک ارب 10 کروڑ کا نقصان جبکہ ٹریفک ٹکٹ، نیلامی ڈیسک شاپس اور دکانوں کی فروخت کے نقصان اور 11 کروڑ 79 لاکھ کا غلط استعمال کیا گیا۔