Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

یہ ٹک ٹاک حکومت ہے، سعید غنی کی وفاق پر تنقید

شائع 08 جنوری 2020 03:12pm
فائل فوٹو

صوبائی وزیراطلاعات ومحنت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ  نااہل وزراء کا کام ہی یہ ہوتا ہے کہ ویڈیو بناؤ اور وائرل کرو، یہ ٹاک ٹاک حکومت ہے ٹک ٹاک کے ذریعے ہی گرے گی، شہریار آفریدی نے کہا ہے فوٹیج اور ویڈیو میں فرق ہوتا ہے وہ بہتر بتائنگے کہ حریم اور ترمیم میں کیا فرق ہے۔

  صوبائی وزیراطلاعات ومحنت سعید غنی کاکہنا ہے کہ موجودہ حکومت ٹک ٹاک کی ہے یہ حکومت گرے گی بھی ٹک ٹاک پرصوبائی وزیر نے ٹک ٹاکی گرل حریم شاہ کا ذکربھی چھیڑ دیا۔

  سعید غنی نے مزید کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے آٹھ لاکھ مستحقین کی جگہ پی ٹی آئی اپنے حمایتیوں کے نام شامل کرنا چاہتی ہے احتجاج کریں گے۔

  اس سے پہلےصوبائی وزیرنےکالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ سندھ کی جانب سے خاتون پاکستان گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج میں اکیڈمک پلان برائے فرسٹ اینڈ سیکنڈ ائیر کے حوالے سے تقریب میں شرکت کی اورکامیاب طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔