Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک فضائیہ کے طیارہ حادثے میں شہید پائلٹ کی نمازجنازہ ادا

شائع 08 جنوری 2020 02:59pm

میانوالی میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثہ میں شہید ہونے والے پائلٹ عبادالرحمان کی نماز جنازہ پی اے ایف ائر بیس لاہور پر ادا کی گئی، آخری رسومات میں شہید کے لواحقین اور پاکستان ائر فورس کے اعلی عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 گزشتہ روز میانوالی کے قریب تربیتی پرواز کے دوران فنی خرابی کے باعث طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں فلائٹ لیفٹینٹ عبادالرحمن نے جام شہادت نوش کیا۔

شہید کی نماز جنازہ سرگودھا اور لاہور ائربیس پر ادا کرنے کے بعد ان کے جسد خاکی کو اہلخانہ کے حوالے کیا گیا۔

  شہید عبادالرحمان کی نماز جنازہ واپڈا ٹاون میں بھی ادا کی گئی، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عبادالرحمن بہت شفیق تھے، محنتی ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کیلئے کچھ کرنے کا عزم رکھتے تھے۔

شہید کی نماز جنازہ میں ائرفورس حکام اور شہریوں کی کثیر تعداد میں بھی شرکت کی، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔