Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کے بالائی علاقوں برفباری، مزید سردی کا امکان

شائع 08 جنوری 2020 02:55pm

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، برف باری اور بارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری سے حسن مزید نکھر گیا۔سفید پوش پہاڑوں نے مناظر کودلفریب کردیا۔

 مری میں سیاحوں نے برف باری کو خوب انجوائے کیا۔ ایبٹ آباد میں بارش سے موسم انتہائی سردہوگیا۔

 شمالی وزیرستان کا سب ڈویژن رزمک  سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

 گلیات میں برفباری کے باعث متعدد لنک روڑ ٹریفک کے لیے بند ہوگئے۔

 ٹولی پیر آزاد کشمیر میں بھی ہر شے نے برف  کی چادر اوڑھ لی۔