عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اچانک کمی
کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے قیمت 93 ہزار روپے فی تولہ پر پہنچ گئی۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 770 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ایک تولہ سونا 93 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا 79 ہزار 731 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں زبردست کمی دیکھی گئی، سونا 1611 ڈالر فی اونس سے نیچے گر کر 1556 ڈالر فی اونس پر آگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایران امریکا کشیدگی کے باعث سونے کی قیمت میں ہوشرُبا اضافہ دیکھا گیا تھا تاہم آج قیمت میں اچانک کمی واقع ہوگئی۔
-7 جنوری 2020 کے ریٹ
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا 92 ہزار 100 روپے کا ہوگیا تھا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 114 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
ایک تولہ سونا 92 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونا 78 ہزار 961 روپے کا ہوگیا تھا۔
-6 جنوری 2020 کے ریٹ
بین الاقوامی مارکیٹ کے بعد مقامی بازار میں بھی سونا خوب مہنگا ہوگیا تھا، سونے کی 10 گرام قیمت 2230 روپے اور تولہ 2600 روپے بڑھ گئی تھی، پاکستان میں 10 گرام سونے کا بھاؤ پہلی بار 80 روپے سے تجاوز کرگئے تھے۔
دس گرام سونے کی قیمت 80 ہزار 075 روپے جبکہ ایک تولہ سونے کی قیمت بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 93 ہزار 400 روپے پر جا پہنچی تھی۔
Comments are closed on this story.