Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی وکلاء نے بھارت کو شکست دے کر لائرز کرکٹ ورلڈکپ جیت لیا

اپ ڈیٹ 08 جنوری 2020 03:34pm

پاکستانی وکلاء نے کرکٹ کے میدان میں بڑا کارنامہ انجام دے دیا، نیوزی لینڈ میں کھیلا گیا ساتواں لائرز کرکٹ ورلڈکپ جیت لیا۔

پاکستانی وکلاء نے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 24 رنز سے دھول چٹائی۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 192 رنز بنائے، جواب میں بھارتی ٹیم 168 رنز بناسکی، فتح کے بعد قومی کھلاڑی "جذبہ جنون" گانا گا کر خوشی مناتے رہے۔