Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بگ بیش لیگ میں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤوف کی شاندار ہیٹرک

شائع 08 جنوری 2020 12:10pm

میلبرن: بگ بیش لیگ میں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کی ایک اور سپر ڈوپر پرفارمنس، میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے سڈنی تھنڈرز کیخلاف شاندار ہیٹ ٹرک کر ڈالی اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

انہوں نے اب تک 4 میچوں میں 13 وکٹیں حاصل کرلی ہیں، ذیل میں ویڈیو ملاحظہ کریں۔

اب تک حارث رؤف نے 4 میچز کھیل کر 7 اعشاریہ 23 کی اوسط سے 13 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ان کا اکانومی ریٹ بھی محض 5 اعشاریہ 87 ہے۔