Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

برٹش اوپن جونئیر اسکواش ٹائٹل جیتنے والے محمد حمزہ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

اپ ڈیٹ 08 جنوری 2020 12:18pm

اسلام آباد: پاکستان کو آٹھ سال بعد برٹش اوپن جونئیر اسکواش کا چیمپئن بنوانے والے محمد حمزہ خان وطن واپس پہنچ گئے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر چیمپئن کا شاندار استقبال کیا گیا۔

ویلکم برٹش جونئیر چیمپئن ویلکم! وطن واپسی پر قوم نے حمزہ خان کیلئے پلکیں بچھادیں، اسلام آباد ائیرپورٹ پر مداحوں اور آفیشلز نے پرتپاک خیر مقدم کیا۔ حمزہ کو ہار پہنائے گئے اور پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔

منیجر حسین اودھوانی کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن دکھائی دیئے۔

حمزہ خان نے برمنگھم میں انگلش کھلاڑی کو ہرایا، اور برٹش اوپن جونیئر میں انڈر ففٹین کیٹگری کا ٹائٹل جیتا۔