Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹورٹ براڈ اس انداز میں آؤٹ ہوئے کہ ان کا مذاق بن گیا

شائع 07 جنوری 2020 06:38pm

کیپ ٹاؤن: انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ جنوبی افریقی پیسر کاگیسو رباڈا کے ہاتھوں اس انداز میں آؤٹ ہوئے کہ سوشل میڈیا  پر ان کا مذاق بن گیا۔

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان کیپ ٹاؤن میں کھیلا گیا سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ انگلش ٹیم کے نام رہا لیکن اس ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اسٹورٹ براڈ اس طرح آؤٹ ہوئے تھے کہ سوشل میڈیا پر اب تک ان کا مذاق بن رہا ہے۔

کاگیسو رباڈا کی جانب سے کرائی گئی یارکر کو کھیلتے ہوئے براڈ اپنے بیٹ نیچے لا ہی نہ سکے اور بولڈ ہوگئے کیونکہ بیٹ ان کے پیڈز میں ہی پھنس کر رہ گیا تھا۔ آپ بھی ذیل میں دی گئی اس واقعے کی ویڈیو ملاحظہ کریں۔