Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا : آٹے کی  قیمت میں اضافہ

شائع 07 جنوری 2020 03:57pm

فائن آٹے کی بوری کی قیمت میں چارسو روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ پچیاسی کلو آٹے کی بوری چار ہزار نو سو روپے تک جاپہنچی۔

آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد انجمن نانبائیان ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ لوگ مقامی ملوں کا سستا آٹا خردیں۔ پنجاب کا سپرآٹا ہماری دسترس میں نہیں۔