Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

مصباح الحق اور وقار یونس کا انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم کے کیمپ کا دورہ

شائع 07 جنوری 2020 03:53pm

‏لاہور: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس نے انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم کے کیمپ کا دورہ کیا، دونوں کوچز نے نوجوان کرکٹرز کو اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔

  پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں قومی انڈر نائنٹین ٹیم کے کیمپ پہنچ گئے، نوجوان کرکٹرز سے ملاقات کی اور انہیں ورلڈکپ کے حوالے سے مفید مشورے دئیے۔

  مصباح نے کہا کہ انڈر نائنٹین شناخت بنانے کا ایک اچھا پلیٹ فارم ہے، ‏بولنگ کوچ وقار یونس نوجوان فاسٹ بولرز کے ٹیلنٹ سے متاثر دکھائی دیئے۔

انہوں نے کہا آپ باصلاحیت ہیں، ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں، فاسٹ بولرز کو جنوبی افریقہ کی پچز پر بہت مدد ملتی ہے۔

  پاکستان ٹیم انڈر نائنٹین ورلڈکپ میں شرکت کیلئے 10 جنوری کو جنوبی افریقہ روانہ ہوگی۔