Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ میں راستہ بھول گئے

شائع 07 جنوری 2020 03:49pm
فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ کی راہداریوں میں راستہ بھول گئے۔

وزیراعظم عمران خان پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد چیمبر کے لیے روانہ ہوئے اور وزیرداخلہ اعجاز شاہ کی سرگوشیاں سنتے سنتے راستہ بھول گئے۔

کمیٹی روم نمبر دو کے راستے سے لے جانے پر وزیراعظم اچانک رُک گئے، سیکیورٹی اسٹاف سے پوچھا مجھے کدھر لے کر جارہے ہو۔

سیکیورٹی اسٹاف نے وزیراعظم کوجواب دیا کہ سر بائیں جانب چیمبر بھی ہے اور اسمبلی کا دروازہ بھی ہے۔