Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ 10 قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مکمل

شائع 07 جنوری 2020 03:00pm

لاہور میں قومی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل دس قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ مکمل ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق عماد وسیم اور یاسر شاہ 2 مراحل میں قابل ذکر فٹنس نہ دکھا سکے۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد کی فٹنس میں بہتری آئی ہے، اوپنر شان مسعود اور بابر اعظم نے فٹنس لیول کو برقرار رکھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ تکمیل کے مراحل میں ہے، ایک دو روز میں اعلان کردیا جائے گا۔

فٹنس کے معیار پر پورا نہ اترنے والے کرکٹرز پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ کپتان سمیت دیگر کرکٹرز کے ٹیسٹ بعد میں ہونگے۔