Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان بابراعظم کا سمرسیٹ سے ایک بار پھر معاہدہ ہوگیا

شائع 07 جنوری 2020 02:25pm

گزشتہ انگلش سیزن میں ہلچل مچانے والے پاکستان کے بابراعظم اس سال بھی سمرسیٹ کی جانب سے ان ایکشن ہونگے وہ رواں برس ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سمرسیٹ کی نمائندگی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان بابراعظم کا سمرسیٹ کاؤنٹی سے ایک بار پھر معاہدہ ہوگیا۔

بابراعظم نے 2019 میں سمرسیٹ کی جانب سے 12 میچز میں ایک سنچری سمیت 578 رنز اسکور کئے تھے۔