ادویات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری
وزارت صحت نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ڈاکٹرظفرمرزا کہتے ہیں کہ 89 ادویات سستی کی گئی ہیں ۔ طے شدہ قیمتوں سے زائد وصولی پرکارروائی کا حکم دیا گیا ہے ۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق ادویات کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ۔ ادویات کی قیمتوں میں کمی ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کا تسلسل ہے ۔ ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کا اطلاق فوری ہوگا ۔ طے شدہ قیمتں سے زائد وصولی پرکارروائی کا حکم دیا گیا ہے ۔
ادویات کی قیمتوں میں دسمبر 2018 اورجنوری 2019 میں 300 سے 400 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ حکومت کی جانب سے 6 ماہ قبل قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔جن ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ان میں ٹی بی, کینسر اور دل کی بیماریوں کی ادویات شامل ہیں ۔
Comments are closed on this story.