Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ : قائمہ کمیٹی، مسلح افواج کے ترامیم کے بل منظور

اپ ڈیٹ 07 جنوری 2020 03:50pm

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع نے تینوں مسلح افواج کے ایکٹ میں ترامیم کے بل متفقہ طورمنظور کرلئے ہیں ۔

وزیردفاع پرویزخٹک کے مطابق یہ بل منظوری کیلئے کل سینٹ کے اجلاس میں پیش کئے جائیں گے ۔ جس کے بعد مسلح افواج سے متعلق پارلیمنٹ میں قانون سازی کا عمل مکمل ہوجائے گا

 تینوں مسلح افواج سے متعلقہ ایکٹ میں ترامیم سے متعلق ترمیمی بل کا جائزہ لینے کیلئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کا ان کیمرا اجلاس پارلیمنٹ میں ہوا ۔ وزیر دفاع پرویزخٹک، فروغ نسیم، شیری رحمان، دلاورخان، مشاہد حسین سید اورسجاد حسین طوری اجلاس میں شریک ہوئے ، جبکہ نیشنل پارٹی ، جماعت اسلامی اورجے یوآئی ف سے تعلق رکھنے والے کمیٹی اراکین اجلاس میں شریک نہیں ہوئی ، تینوں مسلح افواج کے ترمیمی قوانین کا جائزہ لینے کے بعد متفقہ طورپریہ بل منظورکرلئے گئے ۔

اجلاس کے بعد وزیردفاع پرویزخٹک نے میڈیا سے گفتگومیں کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے بل متفقہ طورپرمنظورکرلیا ہے،کسی جماعت کی طرف سے کوئی ترامیم پیش نہیں کی گئی،اب سینٹ سے بل کی منظوری کل لی جائے گی ۔

 وزیرقانون فروغ نسیم نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ جو بلزقومی اسمبلی میں پاس ہوئے تہے ، وہ منظورہوگئے ہیں، کل یہ بلز سینٹ میں پیش کریں گے ۔

 سینیٹررحمان ملک کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اپنی ترامیم واپس لے لیں۔ قائمہ کمیٹی دفاع کے چیئرمین کل سینٹ اجلاس میں رپورٹ پیش کریں گے۔