Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گرما گرمی

شائع 07 جنوری 2020 02:07pm

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر  گرما گرمی ہوئی ۔

۔ متعدد اراکین نے پارٹی موقف سے اختلاف کیا۔ خواجہ آصف نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے سمیت تمام سوالات کے جواب میاں صاحب سے لینے کا کہہ دیا۔ پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق اور احسن اقبال نے اجلاس میں شرکت ہی نہیں کی۔

 مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں متعدد اراکین نے ارمی ایکٹ ترمیمی بل سے متعلق پارٹی قیادت کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

 ذرائع کے مطابق جاوید لطیف اورعباد الرحمان سمیت متعدد اراکین نے پارٹی موقف سے اختلاف کیا۔

اجلاس میں گرما گرم بحث جاری ہی تھی کہ پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے واضح  کیا تمام اراکین  قیادت کے فیصلے کے پابند ہیں۔  دیگر جماعتوں کی طرف سے ترامیم پر کوئی ردعمل نہ آنے کی وجہ سے غیرمشروط حمایت کا فیصلہ ہوا ۔  سردار ایاز صادق  نے بتایا کہ بل پر سب متفق تہے اس لئے خوش اسلوبی سے قانون پاس ہوگیا۔ ووٹ کو عزت دو کا ہمارا مطالبہ جاری رہے گا۔

 رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا اگر ملک کو آگے بڑھانا ہے تو عوام کے فیصلوں کا احترام کرنا ہوگا۔

 مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں طے پایا کہ پارٹی قیادت کے تمام فیصلوں پر مکمل عمل کیا جائے گا ۔