Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان سے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ

شائع 07 جنوری 2020 02:03pm

حکومت اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان  نے ایک بار پھر ترقیاتی فنڈز کا مطالبہ کردیا۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے مخالفت کی توارکان نے توپوں کا رخ انکے جانب کردیا ، وزیراعظم نے ارکان کی احساس پروگرام سے امیدیں باندھ دیں۔

 وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان نے ایک بارپھرترقیاتی فنڈزنہ ملنے کا شکوہ کردیا۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے اراکین کی مخالفت کی تو اراکین نے فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیا ، اراکین کا کہنا تھاکہ فواد چوہدری نے خود توکینال منصوبہ منظور کروا لی ہم ووٹرزکو کیا منہ دکھائیں ۔

اجلاس میں شدت آنے پر وزیراعظم کو مداخلت کرنی پڑی اور کہاکہ احساس پروگرام شروع ہونے سے آپ لوگوں کے تحفظات دورہوجائیں گے وزیراعظم نے کہاکہ یوٹیلٹی اسٹورزپرسستی چیزوں کی فراہمی سے غریب آدمی کو فائدہ ملے گا۔