Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی کے سخت موقف پر بنگلادیشی بورڈ حرکت میں آگیا

شائع 07 جنوری 2020 03:54pm

پاکستان میں ٹیسٹ کھیلنے کے حوالے سے بنگلادیشی بورڈ سنجیدہ ہوگیا، کھلاڑیوں سے رضامندی جاننے لگے۔ ٹیم کے آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ 12 جنوری کو ہوگا۔

بنگلادیش کے رواں ماہ دورہ پاکستان سے متعلق پی سی بی کے سخت موقف پر بنگلادیشی بورڈ حرکت میں آگیا اور کھلاڑیوں سے رائے لینا شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق ایک ٹیسٹ کھلاڑی نے دورہ پاکستان کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی میٹنگ 12 جنوری کو طے ہے جس میں پاکستان جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریزکھیلنے کیلئے تو راضی ہے لیکن ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے بدستور ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔