Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا:پولیو ورکرز کی یومیہ تنخواہ ڈبل

شائع 07 جنوری 2020 01:59pm

خیبرپختونخوا میں پولیو ورکرز کی یومیہ تنخواہ ڈبل کردی گئیں۔ رفیوزل کیسز کو نمٹانے کے لیے کمیٹیاں قائم تشکیل دے دی گئیں۔

 خیبرپختونخوا ایمرجنسی رسپانس یونٹ کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ رواں ماہ سے پولیو ورکرز کی یومیہ تنخواہ ڈبل کرکے رفیوزل کیسز کی ذمہ داری بھی پولیو ورکر کے سر سے ہٹا لی گئی ہے۔

انسداد پولیو پروگرام کے صوبائی کوآرڈینیٹر کے مطابق رفیوزل کیسز کے لئے کمیٹیاں بنا دی گئیں جو اب ان کیسز کو دیکھیں گی۔

اُنکا کہنا تھا کہ ورکرز سے ہمیں مصدقہ اطلاعات درکار ہیں اور تمام تر اقدامات کا مقصد ورکر کو پر اعتماد بنانا ہے۔ انسداد پولیو پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔