Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کمی

شائع 07 جنوری 2020 12:16pm
کاروبار

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 92 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 114 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا اب 92 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونا 78 ہزار 961 روپے کا ہوگیا ہے۔

-6 جنوری 2020 کے ریٹ

بین الاقوامی مارکیٹ کے بعد مقامی بازار میں بھی سونا خوب مہنگا ہوگیا، سونے کی 10 گرام قیمت 2230 روپے اور تولہ 2600 روپے بڑھ گئی، پاکستان میں 10 گرام سونے کا بھاؤ پہلی بار 80 روپے سے تجاوز کرگیا۔

دس گرام سونے کی قیمت 80 ہزار 075 روپے جبکہ ایک تولہ سونے کی قیمت بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 93 ہزار 400 روپے پر جا پہنچی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1580 ڈالر 30 سینٹس ہوگئی ہے۔

-4 جنوری 2020 کے ریٹ

بین الا قوامی کشیدہ حالات کا اثر پاکستان پر براہ راست سونے کے نرخ کے اضافے سے ظاہر ہوگیا ہے، دن میں دو مرتبہ فی تولہ کے نرخ بالترتیب 550 اور 600 روپے کے ساتھ 1150 روپے مہنگا ہوگیا۔

امریکہ اور ایران کی کشیدہ صورتحال کا منفی اثر پاکستان پر ظاہر ہونا شروع ہوگیا ہے۔ صرافہ ماکیٹ کے اعلامیے کے مطابق فی تولہ سونے کے نرخ میں ایک دن میں دو مرتبہ 1150 روپے اضافے کے ساتھ 90 ہزار 800 کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ساتھ ہی 10 گرام سونے کے نرخ میں 986 روپے کے اضافے نے 77 ہزار 846 روپے پر قیمت پہنچادی ہے جبکہ بین الاقومی مارکیٹ میں فی اونس ایک ڈالر کے اضافے کے ساتھ 1552 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

بائیس کیرٹ فی تولہ سونے کے نرخ 70 ہزار 888 روپے کی سطح پر ہے جبکہ چاندی فی تولے کے نرخ میں بھی 40 روپے کے اضافے کے ساتھ 1060 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔