Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا کی نظریں ایران کے ہائی الرٹ میزائلوں پر، امریکی ذمے دار کا انکشاف

اپ ڈیٹ 07 جنوری 2020 08:30am

واشنگٹن: ایک امریکی ذمے دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اتوار کی شب خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ جمعے کے روز امریکی حملے میں پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کے مارے جانے کے بعد پورے ایران میں میزائل فورس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

مذکورہ ذمے دار کے مطابق امریکی فوج ایرانی میزائل فورس کا قریب سے جائزہ لے رہی ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ امریکیوں کو یہ بات واضح نہیں ہے کہ آیا ایرانی ہائی الرٹ پوزیشن کا مقصد دفاع ہے یا پھر یہ کسی حملے کی تیاری کے سلسلے میں ہے۔ امریکی ذمے دار نے مزید تفصیلات پیش نہیں کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بات واضح ہے کہ وہ لوگ (ایرانی) انتہائی ہائی الرٹ ہیں، تاہم اس مرحلے پر یہ تعین نہیں کیا جا سکتا کہ مذکورہ پیش رفت دفاعی نوعیت کی ہے یا پھر اقدامی۔