اینٹی منی لانڈرنگ بل آنکھیں بند کرکے پاس نہیں کرسکتے، نائیک
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین فاروق نائیک نے کہا ہے کہ انٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل آنکھیں بند کرکے دوروزمیں پاس نہیں کرسکتے، بتایا جائے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پاکستان سے کیا چاہتا ہے، مشیرخزانہ خود ۤکمیٹی کو بریفنگ دیں۔
کمیٹٰی کا اجلاس سینیٹر فاروق نائیک کی زیرصدارت اسلام ۤآبادمیں ہوا۔
کمیٹی نے اینٹی منی لانڈرنگ ترمیمی بل 2019 کا جائزہ لیا ۔چیئرمین کمیٹی نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کی دستاویزنہ دینے پر برہمی کا اظہارکیا اورکہا کہ ایکشن پلان کی تفصیلات کے بغیرہم آگے نہیں بڑھ سکتے، ہم بند آنکھوں سے دو دن کے اندر ترمیمی بل پاس کرنے کو تیار نہیں، کمیٹی کوایشیا پیسفک گروپ کے رکن ممالک کی فہرست دی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں دوسرے ممالک سے بھی کچھ پوچھا جارہا ہے یا نہیں، ایف اے ٹی ایف صرف پاکستان کے پیچھے ہی کیوں پڑا ہے۔
Comments are closed on this story.